عیدالفطر کے 3 دن بوندا باندی اور موسم خوشگوار رہے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے ایام میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی وجہ سے بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہناہے کہ اگلے 4روز کے دوران شہر میں موسم معتدل رہنے کی توقع ہے ان کا کہناہے کہ نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے ، یہ سلسلہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی برقرا ر رہ سکتا ہے اور اسی دوران بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

شہر میں کئی روز سے کم درجہ حرارت کے باوجود حدت کے باعث بننے والے ہوا میں نمی کا تناسب بھی اگلے چندروز کے دوران معتدل رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کا احساس کم رہے گا، بدھ کو شہر میں تیز رفتار سمندری ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،ہوا میں نمی کاتناسب صبح 75 بعدازاں 62فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے آج شہر کا موسم مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے

پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایسے منصوبے لائی جو غریب کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے