انیس قائم خانی نے کوئی جرم نہیں کیا ،کارکنان صبر کا مظاہرہ کریں :مصطفی کمال

کراچی :پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انیس قائم خانی نے کوئی جرم نہیں کیا ،سب کو کچھ جاننے کے باوجود عدالتی فیصلوں پر سر تسلیم خم کر کے انیس بھائی کو جیل چھوڑ کر آئے ۔ 
ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی نے آج تک کبھی فون پر ڈاکٹر عاصم سے رابطہ نہیں کیا ،انیس قائم خانی کا نام جس جرم میں ڈالا گیا اس جرم میں وہ ملوث نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی ،سب کچھ جاننے کے باجود انہیں جیل چھوڑ آئے ۔انہوں نے کارکنوں سے تحمل کا مظاہر ہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،صبر اور امن کا مظاہر ہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے