عمران خان لیڈر نہیں بلکہ سیاسی سیلیبرٹی ہیں :زعیم قادری

اسلام آباد : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں بلکہ سیاسی سیلیبریٹی ہیں ،وہ شادی کے لیے نیا ڈی جے تلاش کر رہے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد عمران خان کی نیندیں اڑ گئی ہیں ،عمران خان وزیر اعظم بدلنے کے خبط میں مبتلا ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کا لنگ ڈاون ہو چکا ہے ،چھوٹو اور موٹو عمران خان کے دائیں بائیں موجود ہیں ۔زعیم قادری نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں مشرف سے وزارت عظمیٰ مانگنے کون گیا تھا ،عمران خان کو جمہوریت سے نہیں صرف اقتدار سے دلچسپی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے