ایم کیو ایم کو کراچی والوں نے بار بار آزمایا، لیکن انہوں نے کراچی والوں کو کیا دیا، سلیم ضیاء

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر سلیم ضیاء نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی والوں نے بار بار آزمایا ہے لیکن انہوں نے کراچی والوں کو کیا دیا، کراچی کا امن بھی مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے بحال ہوا۔ یہ باتیں انہوں نے شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ سلیم ضیاء نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف اس بار کراچی سے این اے 248، 249، 250 سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی محرومیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ کی حکومت نے کراچی میں موٹر وے اور لیاری ایکسپریس وے کھلوایا، اسی طرح مزید ترقیاتی منصوبے بھی مستقبل میں زیرغور ہیں۔

سلیم ضیاء نے کہا کہ کراچی کا امن بھی مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے بحال ہوا، بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے یہ شہر شدید مشکلات کا شکار ہے جس کا حل مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی والوں نے بار بار آزمایا ہے لیکن انہوں نے کراچی والوں کو کیا دیا، کراچی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بہتر فیصلے کئے گئے، ہم چھ مہینے کے اندر اندر اس شہر کی قسمت بدل سکتے ہیں، جو لوگ پہلے سے اس شہر میں راج کر رہے ہیں انہوں نے کوئی کام نہیں کئے، ہمارے منصوبوں سے کراچی بھی پنجاب کی طرح روشن ہوجائے گا اور شہر میں پانی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

کراچی: ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے