پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا پیر صاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ

کراچی: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ نگراں وزیراعلیٰ نے پیر پگارا کو یقین دہانی کرائی کہ صوبہ پنجاب میں شفاف انتخابات نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ حسن عسکری کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی جائز شکایت کے ازالہ کے لئے مجھ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے میرے دروازے تمام پارٹیوں کے کھلے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گا، پوری کوشش ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر پورا اتروں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

کراچی: ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے