الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے میرے ‏حلقے کے ‏ٹکڑے کردیے، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے‏بنیادی اصولوں سے انحراف ‏افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو فائدہ پہنچانے کے لئے میرے سابقہ حلقے این اے 125 کے تین ٹکڑے کئے گئے اور اسے حلقہ این اے 131 ، 129‏اور 132 میں تقسیم کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے‏بنیادی اصولوں سے انحراف ‏افسوسناک ہے۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے دو ‏حلقوں این اے 131 اور این اے 129 ‏سے کاغذات نامزدگی کل جمع ‏کرواؤں گا، حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے