پی ٹی آئی لوٹوں کی دکان بن چکی ہے، شاہ اویس نورانی

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوٹوں کی دکان بن چکی ہے، الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن مشترکہ کوششیں کریں، الیکشن کو سلیکشن بنایا گیا تو قوم نتائج قبول نہیں کرے گی، 25 جولائی ایم ایم اے کی فتح و نصرت کا دن ثابت ہوگا، قوم نے ووٹ کا درست استعمال نہ کیا تو اگلے پانچ سال پچھتائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم دین دوست اور اسلام پسند امیدواروں کو کامیاب کروائے، ووٹرز اپنی تقدیر بدلنے کیلئے اپنی سوچ کو بدلیں اور اپنے طبقے کے دیانتدار اور صالح امیدواروں کو ووٹ دیں، ایم ایم اے اقتدار میں آ کر شرعی نظام نافذ کرکے عوام کی محرومیوں کا مداوا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اب کرپٹ نظام ختم ہو کر رہے گا، ناچ گانے والی دھرنا پارٹی کی اخلاقی ساکھ ختم ہو چکی ہے، پاکستان میں بیرونی قوتوں کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے، عالمی طاقتیں دینی قوتوں کی انتخابی کامیابی کو روکنے کیلئے سازشیں کر رہی ہیں، ایم ایم اے کے عوامی اور اسلامی منشور میں ملک اور قوم کو درپیش ہر مسئلے کا حل پیش کیا گیا ہے، انتخابات التوا کا شکار ہوئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، تمام سیاسی جماعتیں بروقت انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ موقف اختیار کریں۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عید کے بعد ہر گھر پر ایم ایم اے کا جھنڈا لہرائے گا۔ کتاب کا نشان عوام کے دلوں میں اتر گیا ہے۔ ایم ایم اے کی بھرپور ملک گیر انتخابی مہم کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ عید کے بعد بڑے جلسے منعقد کر کے اپنی سیاسی و عوامی طاقت کا بھرپور ثبوت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

لیاقت علی خان کا 68 واں یوم شہادت

لیاقت علی خان کا 68 واں یوم شہادت

کراچی: لیاقت علی خان نے سن 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے