بیجنگ، پاک ایران صدور ملاقات، موجودہ صورتحال پہ تبادلہ خیال

بیجنگ: صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں میں رابطے سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے۔ صدر پاکستان ممنون حسین اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید حسن روحانی کے درمیان چین میں ملاقات ہوئی۔ چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور ایران کے صدر روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک نے اہم معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ صدر ممنون حسین نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے درمیان رابطے سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور ایران کے لیے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج شام سات بجے سنایا جائے گا

کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج شام سات بجے سنایا جائے گا

ہیگ : حاضرسروس بھارتی نیوی کمانڈر دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ کیا جانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے