سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

کراچی: سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دیے۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

حلف اٹھانے والے نگراں وزرا میں خیر محمد جونیجو، مشتاق علی شاہ، جمیل یوسف، کرنل(ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جان ڈینیل اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے