Indian Bollywood actor Shah Rukh Khan poses during the trailer launch of his forthcoming Hindi film Fan directed by Maneesh Sharma and produced by Aditya Chopra in Mumbai late February 29, 2016. AFP PHOTO/Sujit JAISWAL / AFP / SUJIT JAISWAL (Photo credit should read SUJIT JAISWAL/AFP/Getty Images)

چوتھی بار والد بننے کے سوال پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب چوتھی بار والد بننے کے سوال پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداح کی جانب سے چوتھے بچے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں سے سوال وجواب کے دوران کئی مزیدار سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ ٹوئٹر پر کنگ خان کے مداح نے ان سے چوتھے بچے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں۔مداح کے اس تبصرے پرشاہ رخ خان نےجواب دیا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے کپڑے صرف اس لیے سنبھال کررکھے ہیں کہ آپ کا خواب سچ ہوجائے اور یہ کپڑے کام آجائیں۔

شاہ رخ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ وہ چوتھی بار والد بننا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے گھر بہت جلد ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہوجائے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے آریان، سہانا اور ابرام خان ہیں، شاہ رخ خان اپنے تیسرے اورسب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہاں تک ابرام فلم کے سیٹ اور بیرون ملک دوروں پر بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے