ہمارا مقصد صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے کرپشن کے معاملات نیب دیکهے گا ہمارا یہ کام نہیں ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ نے آج حلف لیا ہے، ہمارا مقصد صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں الیکشن 2018 کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کرلیا گیا ہے جو صوبے بھر میں الیکشن کے حوالے سے شکایات موصول کرے گا جب کہ ہم سب وزرا باری باری اُس کو دیکھیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرپشن کے معاملات نیب دیکهے گا ہمارا یہ کام نہیں ہے، یہ ذمہ داری اینٹی کرپشن اداروں کی ہے، نیب اپنا آزادانہ کام کرتی ہے، ہمارے سامنے کرپشن کا کوئی کیس آیا تو ضرور دیکھیں گے جب کہ ہماری کابینہ میں کوئی بھی سیاسی لوگ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی صوبے میں ہر دن کام کریں اور عوام سے رابطے میں بھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے