آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کا ”اینجل“ کا روپ بھی بالی ووڈ میں چھا گیا

بالی ووڈ کے نوجوان سپر سٹار ورن دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ڈشوم“ کی تشہیر کے لیے پاکستان کے معروف گلوکار طاہر شاہ کے گیت ”مین کائنڈ اینجل“ کاروپ دھار کر دھوم مچا دی ہے۔

پاکستان کے گلوکارطاہر شاہ کے گیت ”آئی ٹو آئی“ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جسے بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی پسند کیا تھا جب کہ اداکاررنویر سنگھ نے ہریتھک روشن کے چیلنج پر”آئی ٹو آئی “ کا روپ دھار کرڈب میش وڈیو بھی شیئر کرائی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب طاہر شاہ کے گانے ”مین کائنڈ اینجل“ نے بھی بالی ووڈ میں دھوم مچادی ہے

بالی ووڈ کے نوجوان سٹار ورن جنید دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ڈشوم“ کی تشہیر کے لیے مشہور کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ میں شرکت کی جہاں انہیں پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے گیت ”مین کائنڈ اینجل“ کا روپ دھارنے کاچیلنج دیا گیا جس پر نوجوان اداکار نے ”اینجل“ کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا جب کہ اداکار کے ”اینجل“ روپ کو سوشل میڈیا پے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور نامور فلمساز کرن جوہر نے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوان اداکار کے روپ کی تعریف کی ہے

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے