کراچی سے تجاوزات کا خاتمہ خواب، پولیس کی عیدی مہم آڑے آگئی

کراچی: شہر قائد سے تجاوزات کا خاتمہ خواب بن گیا، عدالتی احکامات کے باوجود نیو ایم اے جناح روڈ سمیت بیشتر مقامات سے تجازوات ہٹائی نہ جا سکیں۔ پولیس اور متعلقہ محکموں کی عیدی مہم بھی عروج پر پہنچ گئی۔ شہر قائد کے مصروف و اہم مقامات سے عدالتی احکامات کے باوجود بھی تجاوزات ختم نہ ہوسکیں، جگہ جگہ پتھاروں کی بھرمار سے ٹریفک نظام برباد ہوگیا۔ نیو ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف شاہراہوں اور مقامات پرٹریفک جام معمول بن گیا۔

ماہ رمضان میں متعلقہ محکمہ ایمپریس مارکیٹ سے بڑی حد تک پتھارے ہٹانے میں تو کامیاب ہوگیا، تاہم اب بھی کئی مقامات پر پولیس اور محکمے کی کالی بھیڑوں کی مبینہ بھتہ خوری آڑے آگئی۔ شہر میں کے ایم سی انٹی انکروچمنٹ کی جانب سے عدالتی احکامات پر تجازوات کے خلاف سینکڑوں آپریشن کئے جا چکے ہیں لیکن تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوسکا البتہ محکمے کے عملے و افسران کو خوب فائدہ پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

نئے نوٹ جاری, کرنے کا سلسلہ 20 مئی, سے شروع ہوگا, جو 31 مئی تک, جاری رہے گا

نئے نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ 20 مئی سے شروع ہوگا جو 31 مئی تک جاری رہے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کی بکنگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے