سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد: امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کا ڈپلومیٹک پا سپورٹ بلاک کر دیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کے حکم کی روشنی میں گزشتہ ماہ 22مئی کو پرویز مشرف کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کا ڈپلومیٹک پا سپورٹ بلاک کر دیا، پرویز مشرف کا پاسپورٹ نمبر AJ0848365ہے ۔

وزارت داخلہ نے خط کے ذریعے ایف آئی اے کو بھی پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا حکم دے رکھا ہے اور 22 مئی کو ہی ایف آئی اے کو خط میں کہا تھا کہ وہ انٹرپول سے رابطہ کرے اور انٹرپول کے ذریعہ مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی بیرون ملک جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک نامی گرامی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں اور حکم پرعملدرآمد کے لیے ایف آئی اے حکومتی تمام اداروں سے تعاون لے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حکم جاری کرنے سے قبل وزارت قانون سے مشاورت کی اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے