رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ

پشاور: تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

فوزیہ بی بی نے درخواست میں کہا ہے کہ جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے