کمرہ عدالت میں گفتگو کرنے پر جج نے نواز شریف کو جھاڑ پلادی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالت میں گفتگو کرنے پر نوازشریف کو جھاڑ پلادی۔

پاکستان ویوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے تھے ، سماعت کے دوران حسب روایت نواز شریف بھی موجود تھے اور وہ اپنے وکلاء سے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف نے لیگی وکلاء سے استفسار کیا کہ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے، آج ریاست کے باقی 3 ستون کہاں ہیں۔

نواز شریف کی مسلسل گفتگو پر فاضل جج محمد بشیر برہم ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف کوجھاڑ پلادی۔ محمد بشیرنے کہا کہ جس کو باتیں کرنی ہیں وہ برآمدے میں جا کر کرے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے