سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات کی ہے اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال، پیشہ وارانہ امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں , کام یابی پر, نریندر مودی کو مبارک باد

انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے