رمضان کے آخری جمعہ کو بھرپور انداز میں یوم القدس کے طور پر منائیں گے، ایم ڈبلیو ایم نے اہم اعلان کردیا

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کو فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا، ہم مظلوم فلسطینوں کے ساتھ ہیں اور قبلہ اول کی آزادی تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک کو داعش سے شدید سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک داعش کو افغانستان منتقل کرنے میں مصروف ہیں، اس عمل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف مقامات پر داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں تشویش ناک ہیں، اس وقت نگران حکومت جس کی صوبائی و مرکزی کابینہ ہی مکمل نہیں ہوسکی اور ان کی توجہ کا مرکز انتخابات ہیں، ایسے میں یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ یوم علی پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ 23 رمضان المبارک کو فلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرئیل کے خلاف عالمی یوم القدس منایا جائے گا، ملک بھر کے تمام اہم اضلاع اور شہروں سے القدس کی ریلی نکالی جائیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ فلسطینی آج بھی ظالم صہیونیوں کے ٹینکوں کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔ آج مسلم امہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے، کشمیر و فلسطین میں آج بھی نہتے عوام اپنے حق کے لئے پتھر ہاتھ میں اٹھا کر میدان عمل میں ہیں، قرآنی حکم ہے کہ یہود و نصاریٰ ہمارے دوست نہیں ہوسکتے، ظلم ان کا شیوہ ہے، ان کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہے، ہمیں یہود و نصاریٰ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے، چند مسلمان ریاستوں نے غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ شام، یمن، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے، جس کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کارفرما ہے۔ آج حالات مختلف ہیں، نیل و فرات کی باتیں کرنے والا اسرائیل آج دیواریں کھڑی کرکے دفاع پر مجبور ہے، غاصب صہیونی ریاست کی ہیبت قصہ پارینہ بن چکی ہے، یہ ہمت اور حوصلہ امام خمینی نے امت مسلمہ کو دیا ہے، امام خمینی نے قبلہ اول کی آزادی کے لئے پوری امت کو یہ حکم دیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے نام پر منائیں اور دنیا بھر میں ظالم فاشسٹ صہیونی غاصب ریاست کے مظالم سے پردہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے