6 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔

پاکستان ویوزکے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا ہے، نگراں کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، علی ظفر، یوسف شیخ، اعظم خان روشن اور خورشید بروچہ شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر ممنونحسین نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم ناصر الملک سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نگراں وزیرخزانہ، علی ظفر وزیر قانون جب کہ عبداللہ حسین ہارون کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔واضح رہے کہ یکم جون کو نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد ناصر الملک نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے