شہبازشریف نیب میں پیش نہ ہوئے،دوبارہ طلبی کا فیصلہ بعد میں ہوگا:نیب

پنجاب کمپنیزاسکینڈل میں شہبازشریف آج قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش نہ ہوئے،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کمپنیزاسکینڈل میں شہبازشریف کی نیب میں پیشی کے معاملہ پر ان کے وکلا نے نیب میں پیش نہ ہونے کی تجویزدی ہے۔وکلانے شہباز شریف کوپارلیمانی اجلاس ودیگر مصروفیت کا بتا کرآج پیش نہ ہونے اور صرف سوالوں کے جواب بھجوانے کی بھی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ شہبازشریف کو نیب نے آج 11بجے طلب کر رکھا تھا لیکن وقت ختم ہوگیااور شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے ۔نیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

علیم خان کے, خلاف کیس کی, سماعت 27 مئی, تک ملتوی, کردی

علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی

لاہور:عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آف شورکمپنیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے