عمران خان آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے۔۔۔‘ ریحام خان نے اب تک کا سنگین ترین الزام لگادیا

سماجی کارکن اور سابق صحافی ریحام خان نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور اپنے سابق شوہر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، انہوں نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا،جو نگران وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا، وہ ملک کیا چلائے گا؟نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی کتاب لکھنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پیسے لینے اور ان سے یا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کردی۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب لکھنے کے لیے شہباز شریف سے پیسے لیے اور نہ ہی کبھی ان کی شہباز شریف یا مریم نواز سے ملاقات ہوئی، ‘الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی، سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے؟’اپنی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ ان کی ‘کتاب سے الیکشن کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے؟جو تاریخ بہتر لگی، اُس وقت کتاب منظر عام پر آجائے گی,میں کسی کے کاندھوں پر رکھ کر بندوق چلانا پسند نہیں کرتی ، مجھے اظہر جاوید کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ،کتاب میں نے اپنے ہاتھ سے لکھی ہے.

یہ بھی پڑھیں

تمام جعلی اکاؤنٹس, کے اندراج, اور بدعنوانی کے, خاتمے کی, راہ ہموار

تمام جعلی اکاؤنٹس کے اندراج اور بدعنوانی کے خاتمے کی راہ ہموار

اسلام آباد: وزیرمملک برائے ریونیو نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے