بدقسمت مسافر وین کھائی میں جاگری، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سماہی و میرپور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ میر پور آزاد کشمیر میں مسافر گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔بدقسمت گاڑی سماہنی سے میرپور کی جانب روانہ تھی تاہم بدقسمتی سے پیر گلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ واقعے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے