ریحام خان اور(ن) لیگ نے عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے 10 کروڑ کی پشکش کی، سلمان احمد کے انکشاف سے ماحول گرم

معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔گلوکار سلمان احمد نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سےان سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا۔سلمان احمد نے مزید لکھا انہیں الیکشن سے قبل عمران خان پر کیچڑ اچھالنے اور ان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے ریحام خان کی جانب سے ای میلزاور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپارہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میراسامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں نامور پاکستانی اداکار ومیزبان اور سماجی رہنما حمزہ علی عباسی نے بھی ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے، جس کے مطابق عمران خان دنیا کے سب سےبرے شخص، ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔ جس پر ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر انہیں دھمکیاں دینے کاالزام لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے