کاغذات نامزدگی کل سے جمع ہوں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کل سے جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نیا ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی کل پیر سے 9 جون تک جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کل سے ہی وصول کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ سے انتخابی عمل دو روز تک تاخیر کا شکار رہا اور یہ دو دن آگے ایڈجسٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کا عمل 10 سے 14 جون تک اور باقی تمام شیڈول سابقہ حالت میں ہی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دے دیے تھے۔ الیکشن کمیشن اور اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے آج ہی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے تیار کردہ فارم پر ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ سے اپیل منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن چھٹی کے دن بھی متحرک نظر آیا اور انتخابی شیڈول میں ترمیم کا کام شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے