عمران خان کا پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کے لئے پیسے مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کیلئے پیسے کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع دی جائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو حتمی ٹکٹ دینے کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔ خیال رہے کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرے متعلق جو اسٹوری لگائی گئی وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے

میرے متعلق جو اسٹوری لگائی گئی وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے

اسلام آباد: احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے خلاف رمضان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے