کراچی میں قیادت سے ناراض پی ٹی آئی کارکنان کی انصاف ہاؤس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے مشتعل کارکنان نے انصاف ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران قیادت کے فیصلوں سے ناراض ہو کر کچھ کارکن مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ مشتعل کارکنان نے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے اور دیواروں پر اسپرے سے نامنظور کے نعرے تحریر کر دیئے۔

کارکنان نے عارف علوی، فردوس شمیم نقوی اور دیگر پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کو جعلی قرار دیا اور ان نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے دوران پارٹی قیادت ایک طرح سے کمرے میں محصور ہوکر رہ گئی، مشتعل کارکنان کو ہنگامہ آرائی سے روکنے کیلئے کوئی رہنما یا مقامی عہدیدار بیچ میں نہیں آئے اور کارکنان آزادنہ طور پر ڈنڈے اٹھائے گھومتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

کراچی: شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کمپنی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے