فلسطین کی آزادی کیلئے تمام مسلم امہ کو ایک ہونا پڑیگا، سینیٹر عبدالقیوم

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں آج فلسطین فلیش پوائنٹ ہے، پوری دنیا کی نظریں وہاں لگی ہوئی ہیں۔ یہ سرزمین یہودیت، عیسائیت اور مسلمانوں کے لئے اہم اور متبرک ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر نے یہودیوں کو مارا، جب اس سے جب پوچھا گیا کہ انہیں کیوں مارا تو اس نے جواب دیا کہ چند چھوڑ دیئے ہیں، جن کے ذریعے آنے والی دنیا جان سکے گی کہ انہیں کیوں مارا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں ’’بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ آج اگر فلسطین ظلم کا شکار ہے تو کل کوئی دوسرا ملک بھی ظلم کا شکار ہوسکتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین و کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال میں بروغل اور ویلج بمبوریت کا دورہ کریں گے

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال میں بروغل اور ویلج بمبوریت کا دورہ کریں گے

چترال: برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر جمعرات کو لاہور کا دورہ کرے گا، جہاں 12 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے