ریحام خان کا حمزہ علی عباسی پر سنگین الزام

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی پر سنگین الزام لگایا ہے۔

ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی انہیں سوشل میڈیا بالخصوص پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس دوڑ میں معروف اداکار حمزہ علی عباسی بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی ریحام خان کو خوب برا بھلا کہا۔

حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے برا شخص، ریحام خان سب سے تہجد گزار متقی خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔

ریحام علی خان نے حمزہ عباسی کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ علی عباسی نے کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی اس کا مسودہ کیسے پڑھ لیا، یقینا انہوں نے یا تو کوئی فراڈ کیا یا پھر چوری کی۔

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی مجھے اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میلز کررہا ہے اور بدمعاش لوگ مجھے خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی ایک ای میل کا اسکرین شاٹ بھی ٹوئٹ کیا جس میں وہ مبینہ طور پر ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی اقدام سے باز رہنے کے لیے متنبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین, کو عمر, کا طعنہ دینے, والوں میں, خواتین ہی, پیش پیش

خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش

کراچی: حدیقہ کیانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے