مسلم لیگ (ن) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے 4 نام تجویز کرلئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے قائم مقام وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق نیول چیف ذکااللہ، جسٹس (ر) سائر علی، اور سابق ڈی آئی جی طارق سلیم ڈوگر کے نام دے دیئے ہیں۔

پاکستان ویوزکےمطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مسلم لیگ (ن) نے 4 نام تجویزکرلئے ہیں۔ (ن) لیگ کی جانب سے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق نیول چیف ذکا اللہ، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق ڈی آئی جی طارق سلیم ڈوگر کے نام دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے ماڈل ٹاؤن کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سے مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر اتفاق کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اسپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال سے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکیں اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ہی دیئے گئے ناموں پر یوٹرن نے معاملہ گھمبیر بنا دیا تھا تاہم گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے میاں محمود الرشید کو ہدایات جاری کی گئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مجموعی طور پر جو چار نام دے رہے ہیں، اس میں حسن عسکری، اوریا مقبول جان، ایاز امیر اور یعقوب طاہر اظہار کے نام حتمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے