ڈونلڈ ٹرمپ کو’’دماغ کی درستی‘‘ کے لیے گرین ٹی کا تحفہ

کولکتہ:  بھارت کی چائے بنانے والی ایک کمپنی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ کی درستی کیلیے گرین ٹی کے 6 ہزار بیگز بھجوا دیے۔

کولکتہ کی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت شاہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنی نے ٹی بیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ، ہم آپ کو بہت ساری قدرتی گرین ٹی بھیج رہے ہیں جو آپ کے جسم میں موجود نقصان دہ ذرات سے لڑ کر آپ کے دماغ و جسم کو پاک صاف کرنے میں مدد کرے گی جبکہ یہ لوگوں کو اسمارٹ بنانے کیلیے بھی کارآمد ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ مسٹر ٹرمپ، آپ برائے مہربانی اپنی خاطر، امریکا کی خاطر اور پوری دنیا کی خاطر اس چائے کو پیجیے کیونکہ خود کو راہ راست پر لانے اور پاک صاف کرنے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

31 اکتوبر تک, برطانیہ کو یورپی یونین, سے نکال, لیں, گے

31 اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے

لندن: برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے مضبوط ترین امیدوار اور سابق وزیر خارجہ بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے