سی ٹی ڈی افسر کی اپنے دفتر میں خاتون کیساتھ رنگ رلیاں، نہ رمضان کا حیا، نہ قانون کا خوف۔

سی ٹی ڈی کے آفیسر کی خاتون کے ساتھ رنگ رلیا ں منانے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی،دہشت گردی کوختم کرنے کے لئے قائم کئے گئے ادارے سی ٹی ڈی کا آفیسراپنے دفتر میں مزے لوٹنے میں مصروف، شہری عدم اعتماد کا شکار۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حساس ادارہ کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کاکوتوالی سیکٹر میں تعینا ت ڈسٹرکٹ آفیسر یونس ڈوگر کی اپنے دفتر میں خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں متنازعہ حرکات کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ اہلکار یونس سی ٹی ڈی سے قبل ڈیپوٹیشن کے تحت مختلف محکموں میں اپنے فرائض انجام دے چکا ہے،د ہشت گردی کے خلاف لڑنے کیلئے بنائی گئی فورس کے اہلکار کی متنازعہ وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہری شدید غم وغصہ اور عدم اعتمادکا شکار ہوگئے ہیں اورادارے کے لئے ایک سوالیہ نشان بھی ہے کہ کا لعدم تنظیموں کو ختم کرنے کے لئے قائم کی جانے والی فورس کے اہلکا ر کوکس نے اپنے ذاتی مقا صد کے لئے استعمال کیا شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقا ت کر کے ایسے کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے رنگ رلیاں منانے والے افسرکومعطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ویڈیو دیکھئے

یہ بھی پڑھیں

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

رحیم یار خان:  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے