A minor below India's legal age of marital consent looks on during an engagement ceremony in the village of Vadia, some 210kms north of Ahmedabad on March 11, 2012. The engaged youths were present during a larger ceremony where eight young women whose mothers are sex workers were married in a so-called "village of prostitutes" in India on March 11, under a plan to save them from being pushed into the world's oldest profession. The event, held in the village of Vadia in the western state of Gujarat, was organised by Vicharta Samuday Samarthan Manch (VSSM), a non-profit group which works with marginalised nomadic communities. AFP PHOTO/Sam PANTHAKY (Photo credit should read SAM PANTHAKY/AFP/Getty Images)

سیالکوٹ میں لرزہ خیز اقدام ،نا بالغ طالبہ 65سالہ بوڑھے کیساتھ ونی

با اثر افراد نے پنچایت لگا کر مدرسہ کی نابالغ طالبہ 65سالہ چودھری کے ساتھ ونی کر دی۔ کم سن طالبہ سرپنچ کے قدموں میں گرکر اللہ رسول کے واسطے دیتی رہی مگر با اثر چودھریوں نے لڑکی کو روزہ کی حالت میں چودھری کے حوالے کر دیا۔روزنامہ خبریں کے مطابق محنت کش اصغر کا بائیس سالہ بیٹا بابر موضع وڈیانوالہ کے کونسلر و با اثرچودھری کے ڈیرہ پرنوکر تھا۔ چودھری کی جواں سالہ بیٹی ماہ جبیں نے نوکر بابر کے ساتھ پسند کی شادی کر لی جس پر بااثر چودھریوں نے لڑکی ماہ جبیں کے اغواءکا مقدمہ تھانہ صدر سیالکوٹ میں بابر کے والد اصغر ، والدہ اور تین بہنوں کے خلاف درج کروا دیا۔ با اثرچودھری محنت کش اصغر کی بیوی اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا رہا تھا۔گزشتہ روزعلاقہ کے با اثر چودھریوں نے پنچائیت لگا کر فیصلہ کیا کہ محنت کش محمد اصغر کے بیٹے بابر نے با اثر چودھری کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لی ہے جس کے بدلے میں محنت کش اپنی بیٹی نبیلہ کی شادی چودھری کے ساتھ کر دے۔ دوسری صورت میں تینوں بیٹیوں اور بیوی کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس دوران مدرسہ کی کمسن طالبہ لڑکی نبیلہ با اثر چودھریوں کو اللہ رسول کے واسطے دیتی رہی مگر پنچایت میں شامل کسی کو لڑکی کی فریاد پر رحم نہ آیا اور کمسن لڑکی نبیلہ کو 65سالہ چودھری کے حوالے کر دیا۔دو روز قبل چودھری نے لڑکی کے ساتھ زبردستی نکاح کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے

رحیم یار خان:  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے