بلدیہ ٹاؤن میں طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مکینوں کا دھرنا، ٹریفک جام

کراچی:  بلدیہ ٹاؤن نمبر4میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، مشتعل شہریوں نے ناردرن بائی پاس اورآرسی ڈی شارع کودھرنادے کر بندکردیا۔

بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن کرگھروں سے نکل آئے،مشتعل شہریوں نے ناردرن بائی پاس اورآر سی ڈی شارع پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کے الیکٹرک کے خلاف شدیداحتجاج کے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث ناردرن بائی پاس اورآر سی ڈی شارع پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن 4 ،5 اور 6 کے مکین روزانہ سحری اور افظاری بغیر بجلی کے کررہے ہیں ،بلدیہ ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10 گھنٹے تک پہنچ گیاہے لیکن اس کے باجود ائے دن بغیراطلاع غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا تی ہے ۔

ان کاکہنا تھاکہ نئے میٹروں کی تنصیب کے باجودغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانہ کم نہیں ہوا اور وہ مجبورہوکراحتجاج کررہے ہیں،وفاقی حکومت کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لے۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 میں کنڈا سسٹم نہیں اورمکین کے الیکٹرک کا بل وقت پر ادا کر رہے ہیںتاہم اس کے باجود انھیں لوڈ شیڈنگ کاعذاب بھگتناپڑتاہے، احتجاج کے باعث ناردرن بائی پاس اور آر سی شارع پربدترین ٹریفک جام ہوگیااورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک جام کی اطلاع ملنے پولیس حکام پہنچ گئے اورانھوںنے مظاہرین کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات چیت کرتے کے مسئلہ یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پران طور پر منشتر ہوگئے اور بعدازاں دونوں شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

کراچی: ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے