راحیل شریف کے بعد ایک اور شخصیت کیلئے پوسٹرز لگ گئے ، یہ کوئی سیاستدان یا فوجی نہیں بلکہ۔۔۔

لاہور:لارڈز ٹیسٹ میں مصباح الحق کی شاندار سنچری اور جاندار پش اپس نے جہاں پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین کو بھی ”مستیاں“ کرنے کیلئے ایک نیا محاز مل گیا ہے۔

پاکستان کے بڑے شہروں میں مارشل لاءکی دعوت دینے والے پوسٹرز دیکھ کر تو تمام جانب ہی ہلچل مچ گئی تھی لیکن اب آرمی چیف کے بعد کسی فوجی یا سیاستدان کے نہیں بلکہ مصباح الحق اور آفریدی کے ہی پوسٹر بنائے گئے ہیں اور یہ پوسٹر کسی سڑک پر نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔ مصباح الحق کی شاندار پرفارمنس سے خوش اور شاہد آفریدی مسلسل ناکامی سے تنگ ایک صارف نے مارشل لاءکی دعوت والے پوسٹرز پر کچھ دلچسپ تبدیلیاں کیں اور انہیں اپ لوڈ کر دیا۔

پوسٹرز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی جگہ مصباح الحق کی تصویر لگا دی گئی ہے اور باقی تحریر ویسی کی ویسی ہی ہے یعنی ”خدا کیلئے! جانے کی باتیں جانے دو۔۔۔“
اسی طرح شاہد آفریدی کیلئے بھی ایک پوسٹر بنایا گیا ہے لیکن اس پر تحریر بھی تبدیل کر دی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ ” کھیلنے کی باتیں۔۔۔ ہوئیں پرانی۔۔۔ خدا کیلئے! اب تو چلے جاﺅ“۔ گویا صارف نے جہاں دلچسپ انداز میں مصباح الحق کی پرفارمنس کی داد دی ہے وہیں شاہد آفریدی سے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ اب ان پوسٹرز پر شاہد آفریدی پر کتنا اثر ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم صارفین دھڑا دھڑ انہیں شیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل عوام کو تحفہ

پاکستانی لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل عوام کو تحفہ

کراچی: راحت فتح علی کا نیا گانا غمِ عاشقی چاند رات کو ریلیز ہوگا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے