کراچی میں خاتون کے قتل میں شوہر، ساس اور نند ملوث نکلے

کراچی: گزشتہ ہفتے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔

پاکستان نیوزکے مطابق کراچی میں ایک اورحوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی، 24 مئی کو نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون نازیہ کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ نازیہ کواسی کے شوہر، ساس اورنند نے مل کرقتل کیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزموں نے نازیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی قتل کے واضح شواہد مل گئے جہاں مقتولہ کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا اورپھرخود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کے روزمقتولہ کے شوہرکو حراست میں لیا تھا اورشوہرکے اعتراف جرم اور نشاندہی پر نازیہ کی ساس اور نند کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت

کراچی: جسٹس کریم خان آغا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ ملزمان کو انکوائری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے