پاناما لیکس سے زیادہ خطرناک آرمی چیف کے بینرز لگانا ہے : خورشید شاہ

اسلام آباد: قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ آرمی چیف کے بینرزکامعاملہ پانامہ لیکس سے زیادہ خطرناک ہے۔ تحقیقات ہونی چاہئیں ایسا لگتا ہے حکومت خود ملوث ہے وزیرداخلہ آستینیں چڑھا کر تو بہت بولتے ہیں  ذمہ داروں کو گرفتاربھی کریں۔

تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے آزادکشمیر کے وزیربرقیات فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگومیں کہا ہے کہ آرمی چیف کے بینرز ہمارے منہ چڑا رہے تھے ایسا لگتا ہے حکومت خود ملوث ہے وزیرداخلہ آستینیں چڑھا کر بولتے ہیں اگرانہوں نے ذمہ داروں کو گرفتار نہ کریں تو وہی ذمہ دار ہوں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھورپرفائرنگ کی ایف آئی آردرج نہیں کی جارہی پولیس کہتی ہے اوپر سے حکم ہے آئی جی نے بتایا معاملہ حساس ہے بڑے بڑے لوگوں کے نام آرہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم سے آئی جی کے بیان کا نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مخالفین ایل اے16 حویلی میں پیپلزپارٹی سے الیکشن چھیننا چاہتے ہیں اگر ہمارے ان کشمیریوں کو کچھ ہوا تو ذمے دارمسلم لیگ ن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ نرخ 63 روپے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے