ڈکیت بندر لڑکی سے 2 لاکھ روپے چھین کر فرار

بھارتی ریاست اترپردیش میں بندر لڑکی سے 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست اترپریش کے شہر آگرہ میں لڑکی اپنے والد کے ہمراہ بینک میں داخل ہورہی تھی کہ بندر لڑکی کے ہاتھ سے روپوں کا تھیلا لے کر بھاگ گیا۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ بیٹی کے ہمراہ بینک کی عمارت میں داخل ہونے ہی والے تھے کہ کئی بندر وہاں آئے اور ان میں سے ایک بندر میری بیٹی کے ہاتھ سے بیگ چھین کر بلڈنگ کی آخری منزل پر چلا گیااور اس تھیلے میں 2لاکھ روپے کی رقم تھی جوکہ ہم بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروانے آئے تھے۔اسی دوران بینک کے گارڈ نے بندر کا پیچھا کیا تو اس نے 60ہزار کے قریب رقم پھینک دی، جو انھیں مل گئی۔پولیس نے کہا کہ ہم نے متاثرہ شخص سے تفصیلات لے لی ہیں لیکن ہمیں ایسی کوئی قانونی شق نہیں ملی جس کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے