آج سال کا گرم ترین دن مگر پھر بھی۔۔۔ مریم نواز کی ایسی بات کہ ہرکوئی اپنا سرپیٹ لے

آج لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصو ں میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی جس کے باعث پاکستانیوں کو روز مرہ کے کام میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،ایسی سخت صورتحال میں مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ،ان کا کہنا ہے آج گرم دن ہے لیکن لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ۔تفصیل کے مطابق شہر قائد میں آج پارہ 45ڈگری رہا جبکہ شہر قائد میں آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے ،ادھر لاہور میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس نے شہریوں کا برا حال کردیا ۔آج پڑنے والی گرمی سے متعلق مریم نواز نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج غالباً سال کا سب سے گرم دن تھا لیکن پھر بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ،شکریہ نواز شریف۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

پشاور: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نویں دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے