وفاقی کابینہ نے آئندہ 5 برس کیلیے داخلی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے قومی داخلی سلامتی کی پانچ سالہ پالیسی 2018ء تا 2023ء کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت موجودہ حکومت کی وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا جس میں 32 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اوورسیز بورڈ آف ڈائریکٹر، ٹرانسپورٹ پالیسی اور نیشنل فلمز اینڈ کلچر پالیسی کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی جب کہ حسن بیگ کو ڈی جی سول ایوی ایشن کا اضافی چارج دے کر سابق ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کو پی آئی اے کا ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صوبوں کو گنے کے کاشت کاروں کو سی پی آر کے بجائے بذریعہ چیک دینے کی تجویزدی گئی ، ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں کاشت کار قانونی کارروائی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

اسلام آباد: سینٹرز کے امور ڈپٹی ڈائریکٹر چلارتے ہیں، سی سی آر سیز ایک زون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے