میت دفنانے کا تنازعہ، فائرنگ میں چار افراد ہلاک، 1زخمی

چارسدہ کے تحصیل تنگی میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل تنگی کے علاقہ ہری چند میں میت کو قبرستان میں دفنانے کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، حکیم اللہ نامی شہری کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مقتولین کے چچا زاد بھائی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں حمید، معاذ اللہ، اسحاق اور ذیشان موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔ واضح رہے کہ مرنے والے تمام افراد ایک دوسرے کے رشتہ دار اور چچا زاد بھائی بتائے جاتے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے بعد تھانہ مندنی پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی, منصوبہ 30 جون تک, بھی مکمل نہیں, ہو سکتا

بی آر ٹی منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا

پشاور: بار بار تاریخوں کے باوجود مکمل نہ ہونے اور تعمیراتی کام میں سست روی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے