بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کی ہم شکل لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہم شکل لڑکی نوپریت بنگا کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہم شکل لڑکی نوپریت بنگا کی تصاویر نے اداکارہ کے مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی لڑکی نوپریت نے سوشل میڈیا پراپنی تصاویر شیئر کیں تو اداکارہ سے مماثلت کی ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

دوسری جانب نوپریت بنگا کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا سے کافی مماثلت رکھتی ہوں اور فلموں میں اداکارہ کی جگہ کام کرسکتی ہوں جب کہ امریکی ٹی وی سیریل ’’کوانٹیکو‘‘ میں بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے