یورپی یونین کی عمارت کے ہابر ہزاروں افراد کا جوتے رکھ کر۔۔۔۔ ایسا احتجاج کہ جان کر آپ بھی ۔۔

فلسطینیوں پر صیہونی افواج کے مظالم کے خلاف یورپی یونین کی عمارت کے ہابر ہزاروں افراد نے جوتے رکھ کر احتجاج کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے یورپی یونین کونسل کی عمارت کے باہر جوتوں کے 4500 جوڑے رکھ کر احتجاج کیا۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔ مہم گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اسرائیلی فوج 2 ماہ کے دوران بچوں سمیت110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے

عراق :عراق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے