نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش، لیگی کارکن کی سیکیورٹی اہلکاروں نے پٹائی کردی

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش پر مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی سیکیورٹی اہلکاروں نے پٹائی لگادی۔ لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے تھے کہ اچانک ایک (ن) لیگ کا ایک کارکن دوڑتا ہوا نواز شریف کے پاس آن پہنچا اور ان سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے اس مسلم لیگ کے کارکن کو پکڑ کر پٹائی شروع کر دی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ہاتھ کے اشارے سے سیکیورٹی اہلکاروں کو کارکن کو مارنے سے منع کرتے رہے۔ بعد ازاں نواز شریف نے اس کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا جب کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اس کارکن کو گلے لگایا جس کے بعد کارکن نے اسٹیج کے سامنے کھڑے ہو کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ عوام اور قائد کے درمیان رشتے کو سمجھیں۔

یہ بھی پڑھیں

گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی سیکٹر میں حکومت کامیاب ہے

گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی سیکٹر میں حکومت کامیاب ہے

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے