آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 12خطر ناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12دہشت گردوں کو پھانسی کی سز ا دینے کی توثیق کردی ہے جنہیں فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی ۔سزا پانے والے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف ،شہادت اور یاسین بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دہشت گردوں میں اسحاق ،بہرام شیخ ،سعید اکبر ،ایاز ،برکت علی ،عزیز الرحمان ،حسان ڈار ،قیوم باچا اور طیب شامل ہیں۔سزائے موت پانے والے دہشت گردومسلح افواج ، عوام پر حملوں اورسکولوں اور اہم املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان کی, مشکلات میں, اضافہ, ہوگیا

شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے