منظور آفریدی کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ واپس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے منظور آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نگراں وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمٰن نے ہفتے کے روز منظور آفریدی کو نگراں وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق اُس وقت فیصلے کا عمران خان کی جانب سے خیر مقدم بھی کیا گیا تھا۔ تاہم منظور آفریدی پر تحریک انصاف کے سینیٹر کے بھائی ہونے پر اپوزیشن سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی احتساب عدالت میں اس فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے، ان تمام تنقیدوں کے بعد باخبر ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوبارہ مل بیٹھ کر نئے نگراں وزیراعظم کا نام سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا

بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا

پشاور: نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے