ڈی آئی خان، تمام تدبیریں رائیگاں، ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور سانحہ، پولیس اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے عفریت پہ قابو پانے کی تمام تدبیریں رائیگاں گئی ہیں۔ نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے دن دیہاڑے شہر کی مصروف ترین شاہراہ پہ فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں قتل کر ڈالا ہے۔ ٹارگٹ کلرز ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سرکلر روڈ پہ اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل حیات اللہ موٹر سائیکل پہ جارہے تھے کہ نامعلوم ٹارگٹ کلرز پیچھے سے آئے اور تاک تاک وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔ متعدد گولیاں لگنے سے حیات اللہ شدید زخمی ہوکر گر پڑے۔ شہریوں نے فوری طور پر قریب ہی واقع سول ہسپتال میں انہیں منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ کینٹ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا

پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا

 لوئر کرم: پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے