"جانے کی باتیں جانے دو” لاڑکانہ میں بھی آرمی چیف کے بینرز لگ گئے

لاڑکانہ: اسلام آباد کے بعد پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے بینرز لگ گئے۔

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بینرز اسلام آباد کے بعد پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں بھی لگا دیئے گئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ جانے کی باتیں جانے دو جب کہ بینرز پر آرمی چیف کے لئے خوش آمدید کے بھی  نعرے درج ہیں۔لاڑکانہ میں لگائے گئے بینرز پر منجانب ” لاڑکانہ کی مظلوم اور سیاستدانوں کی ستائی عوام” لکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں موو آن نامی تنظیم کی جانب سے آرمی چیف کے بینرز لگائے گئے جس پر لکھا تھا جانے کی باتیں ہوئی پرانی۔۔خدا کے لئے اب آجاؤ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں

آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

مٹھی: صحرائے تھر کی مختلف تحصیلوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے