لارڈز ٹیسٹ؛ سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں کو جرمانہ

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا ہے، کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 30,30 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے آن فیلڈ امپائرز پال رائفل، راڈ ٹکر اور فورتھ امپائر روب بیلی کی جانب سے سرفراز الیون پر مقررہ وقت میں 3 اوورز کم کروانے پر جرمانہ کی سزا سنائی، آئی سی سی قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی اوور 10,10 فیصد جبکہ کپتان کو ڈبل جرمانہ کیا جاتا ہے۔

اگر پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں 12 ماہ کے دوران دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان کو ایک میچ میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے