ثانیہ مرزاکی کتاب کی رونمائی،شاہ رخ خان کی شرکت

معروف بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی،کتاب کی رونمائی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کی.

تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی،بالی ووڈ کے بادشاہ نے کتاب کی رونمائی کی،تقریب میں ثانیہ مرزا کی فیملی بھی شامل تھی.

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی ملکہ ثانیہ مرزا نے سوانح حیات ‘Ace Against Odds’ میں اپنی ذاتی زندگی ،پیشہ وارانہ زندگی، شادی اور زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات اور کارناموں کا احاطہ کیا ہے.

کتاب کی جھلک دکھانے والے شاہ رخ خان نے ثانیہ کو ریکٹ کی رانی قراردیا،تقریب رونمائی میں ثانیہ مرزا کے والدین ،بہن اور رشتے دار بھی موجودتھے

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو سوانح حیات لکھنے میں پانچ سال لگے جس میں انہوں نے بھی اپنی بیٹی کی مدد کی.

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات چالیس اسباق پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے چار سال کی عمر سے لے کر کتاب مکمل ہونے تک کے واقعات کو قلمبند کیا ہے.

 

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے