میرا واحد قصور ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں اس حیثیت سے ہرسزا کے لئے تیار ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آج کے دور میں بیٹیاں سانجھی نہیں رہیں بلکہ آج کا دستور بیٹی کو باپ کی بڑی کمزوری بنا کر استعمال کرنا ہے، منصوبہ ساز جانتے ہیں باپ بیٹی کا رشتہ کتنا نازک ہوتا ہے، مجھے بھی بدعنوانی کی وجہ سے اس کیس میں ملوث نہیں کیا گیا بلکہ میرا واحد قصور ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں اور فولاد کا دل رکھنے والے نوازشریف کو جھکانے کا واحد طریقہ بیٹی پر مقدمے بنانا ہے۔

واجد ضیا مجھے ملوث کرنے کے لئے عدالت سے جھوٹ بھی بول سکتے ہیں
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے،جہاں کوئی واٹس ایپ کالز نہیں ہوتیں، پاکستان کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے ہر سزا کے لئے تیار ہوں اور میں اپنے والد کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہوں نوازشریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

پشاور: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نویں دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے